محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(61) لوگوں نے پڑھا
قصور : ٹریفک
پولیس علاقے میں حادثات پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے - مین شاہراہوں
پر ہیلمٹ اور ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک قوانین کو روندا جارہا ہے اور قیمتی جانوں
کا ضیاع جاری ہے - ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء سردار اسلم نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد سے ہی
حادثات میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے - آئی جی پنجاب علاقہ کو حادثات
پر قاپو پانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ
کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کا
پابند بنائیں تاکہ حادثات سے نجات پائی جاسکے -