محسن
منگل , 16 مئی 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : الہ آباد میں ٹریفک کی
بندش سے شہریوں کو نجات ملنا خواب بن گیا ، غیرقانونی بس اڈوں اور پارکنگ کی وجہ
گھنٹون ٹریفک جام معمول بن گیا ، مسافر راہگیر اور دیگر شہری سراپا احتجاج آر پی
او شیخوپورہ رجین اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور سے فوری نوٹس لینےے کا مطالبہ ،
تفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں دونوں شفٹوں پر مامور ٹریفک عملہ مبینہ ملی
بھگت کی وجہ سے چوک میں قائم بس اڈوں نے عوام کو ٹریفک کی بندش میں مبتلا کر رکھا
ہے ٹریفک اہلکار افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے دیگر شہروں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو جرمانے کرتے ہیں جبکہ
ٹریفک جام کی وجہ سے عام راہ گیر بھی مبتادل راستوں سے گزرنے پر مجبور ہیں غیر قانونی بس اڈوں ، رکشہ اسٹینڈ اور
فروٹس کی ریڑھیوں کی وجہ سے مسافر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں شہریوں کا
کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار غیر قانونی اڈوں سے بھی مبینہ طور پر نزرانہ وصول کرتے
ہیں - شہریوں کا ڈی ایس پی ٹریفک قصور اور دیگر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے اور
ذمہ داران کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا ہے -