محسن
جمعہ , 19 مئی 2023ء
(41) لوگوں نے پڑھا
عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیڈ
بلوکی روڈ کی تعمیر کا افتتاح سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) رانا محمد حیات ، رانا
محمد اقبال خان ، رانا سکندر حیات نے کیا ، سٹرک پر ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت آئے
- چار اضلاع کو آپس میں ملانے والا ہیڈ بلوکی روڈ پانچ سال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے -
رانا محمد حیات خان نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے -
تقریب میں خالد محمود بھٹی ، سردار رحمت اللہ ڈوگر سمیت علاقہ بھر کے سینکڑوں
افراد نے شرکت کی -