اتوار , 27 ستمبر 2020ء
(385) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، کنگن پور کے نواحی گاؤں فتح محمد میں محنت کش غریب کی زندگی اجیرن کردی گئی۔ میاں وسیم ولد محمد اسلم نامی زمیندار کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے پر مسلسل تین دن سے اسے ہراساں کرتا رہا۔ صرف بکریاں کھیتوں میں داخل ہونے پر گاؤں چھوڑنے کا کہتا رہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا بعد ازاں گاؤں چھوڑنے کے حکم پر عمل نہ کرنے پر گھر میں گھس کر بارہ بور ہتھیار سے مزدور اور گھر والوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کے خاندان کے دو نوجوان، ایک بچی اور ایک بچہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں کنگن پور سرکاری ہسپتال سے قصور ریفر کیا گیا ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے سیاسی اثررسوخ کی وجہ سے کنگن پور پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ متاثرین نے ڈی ایس پی چونیاں ڈی پی او قصور آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔