جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

تین بچوں کو مبینہ طور پر خاتون کے سابق شوہر نے اغوا کرلیا

تین بچوں کو مبینہ طور پر خاتون کے سابق شوہر نے اغوا کرلیا
بدھ , 08 اپریل 2020ء (183) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، نواحی علاقہ ارزانی پور میں مبینہ طور پر باپ نے اپنے بھائی کی مدد سے طلاق یافتہ بیوی سے تین بچے چھین لئے۔ ارزانی پور کی رہائشی نسرین بی بی  نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی ہے کہ ایک سال قبل عبدالرزاق سے اس کی طلاق ہوگئی تھی جبکہ میں نے اب دوسرے شخص  محمد انور سے شادی کر رکھی ہے گزشتہ روز میرے سابق شوہر عبدالرزاق نے اپنے بھائی جاوید اقبال کی مدد سے میرے تین بچے محمد احمد گیارہ سالہ، معاذ احمد نو سالہ اور سات سالہ حماد احمد گھر سے باہر کھیلنے کیلئے گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس نہیں آئے تو مجھے شک ہوا کہ انہیں انکے باپ عبدالرزاق اور چچا جاوید اقبال نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہے ہیں کہ بچوں کو ان کی بیوی کے سابقہ شوہر نے ہی اغوا کیا ہے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہ سکتے جبکہ متعلقہ خاتون کا مکمل شک اس کے سابقہ شوہر پر ہی تھا۔
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now