پیر , 19 مئی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

بچوں کے اغواء کاروں کا نیٹ ورک پکڑنے کے بالکل قریب ہیں، ڈی پی او

بچوں کے اغواء کاروں کا نیٹ ورک پکڑنے کے بالکل قریب ہیں، ڈی پی او
جمعرات , 24 ستمبر 2020ء (243) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، آلہ آباد بچوں کے اغواء کاروں کو پکڑنے کے بالکل قریب ہیں جلد متاثرین کو انصاف فراہم ہوگا قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مغوی بچوں کے ملزمان کو پکڑ کر سانس لیں گے یہ بات ڈی پی او قصور نے کہی۔ الہ آباد و گردونواح میں ہونے والے بچوں کے اغواء ک واقعات پر ضلعی پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کی  میڈیا سے خصوصی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران کے خصوصی ہدائیت کے مطابق ہم ٹیم ورک جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں معاشرے میں بد امنی اور جرائم کا موجز بننے والے عناصر کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہماری ٹیمیں چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں۔ شیر خوار بچوں کے اغواء کاروں کو جلد سامنے لائیں گے متاثرہ فیملیوں کے ہر دکھ درد میں ہم  برابر شریک ہیں قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے والدین کو جلد انصاف فراہم کریں گے ضلعی پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے ناسوروں کو جڑ سے ختم کریں گے ہمارا فرض ہے کہ عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا کسی بھی نا اہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا چونیاں سرکل میں ہماری ٹیم ڈی ایس پی سرکل چونیاں خالد اسلم جتھول سمیت ایس ایچ اوز متحرک ہیں۔
  • پولیس
  • قانون
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now