محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(61) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی
نگران حکومت اور آئی جی کے نعروں تک ہی محدود ہے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی گاڑیاں
جدید دور میں بھی پٹرول سائلین کی جیبوں اور بااثر افراد کے ڈیروں سے ڈلوتی ہیں -
تھانوں میں گشت کے نظام کو فعال بنانے اور 15 کال پر بروفت پہنچنے کے لیے گاڑیوں
اور موٹر بائیکس کی آج بھی کمی ہے - پولیس
کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے پہلے 24
گ ھنٹے کا 5 لیٹر پٹرول یا ڈیزل دیا جاتا تھا جسے کم کر کے 3 لیٹر کر دیا گیا بد قسمتی
سے وہ بھی صرف کاغذات کی نظر ہو چکا ہے تھانوں اور چوکیوں میں اکثر گاڑیاں ناکارہ
ہو چکیں ہیں - شہر کی اہم تاجر تنظیموں اور شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب اور
آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کے جرائم کی روک تھام اور گشت کا نظام فعال بنانے کے
لیے گاڑیوں ، موٹرسائیکلیں ، پٹرول ، فرنیچڑ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ
تھانہ کلچر کی تبدیلی کا خواب حقیقی معنوں میں سچ ہو سکے -