محسن
جمعہ , 31 مارچ 2023ء
(116) لوگوں نے پڑھا
تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، انتہائی خطرناک
ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار- زخمی ڈاکو ڈکیتی
اور راہزنی کی 31 سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا - رشید نامی شہری نے 15 پر
پولیس کو اطلاع دی کہ 2 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں - تھانہ
صدر قصور پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بہادر پورہ کے قریب ناکہ بندی کی - ڈاکو
کے ساتھی نے پولیس کو دیکھ کر مختلف اطراف
سے سیدھی فائرنگ شروع کردی - ایک ڈاکو کی اپنی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو زخمی ہو گیا
جس سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی برآمد ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان نے 10 روز
قبل تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی - کالر کی موٹر سائیکل چھین کر
فرار ہونے والے ڈاکو کو شناخت کرلیا گیا ہے - جس کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل
دے دی گئی ہیں -