محسن
منگل , 04 اپریل 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور
پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے - فیاض نامی
شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار
ہو گئے ہیں - تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاڑے والا روڈ
پر ناکہ بندی کی - ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ
شروع کردی - ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے جن سے ایک موٹرسائیکل
برآمد کر لی گئی -