محسن
منگل , 14 مارچ 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
تھانہ کھڈیاں
کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ۔ ڈاکوؤں کی
شناخت عثمان عرف عثمانی اور اکرم عرف اکری سکنائے اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی ۔ دونوں
زخمی ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی 15 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
مراتب نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی 15 ہزار
روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں ۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیال روڈ پر ناکہ بندی کی - ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف
سے سیدھی فائرنگ شروع کردی - ڈاکوؤں کی
اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر
لی گئی ۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے
سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں -