محسن
جمعرات , 06 اپریل 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، ملزمان ڈکیتی،
راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے- ملزمان کے قبضہ سے نقدی
ڈیڑھ لاکھ روپے، 5 موٹر سائیکل، 14 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے- ایس
ایچ او رانا سہیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے
ہوئے گینگ کو گرفتار کیا ، ملزمان نے دوران تفتیش الہ آباد اور گردونواح میں ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید
تفتیش جاری ہے - ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس
کو شاباش دی-