محسن
بدھ , 02 اگست 2023ء
(74) لوگوں نے پڑھا
قصور : پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تحصیل
کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا - اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان
الحق پوری نے ضلع کونسل ہال میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے -
اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ نے چونیاں میں ، اسسٹنٹ کمشنر رانا امحد محمود نے پتوکی میں ، اسسٹنٹ کمشنر ماہین فاطمہ نے کوٹ رادھاکشن میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا
انعقاد کر کے لوگوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پراحکامات جاری کئے -