محسن
جمعرات , 24 اگست 2023ء
(134) لوگوں نے پڑھا
قصور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تحصیل
ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں میں شروع کیا گیا نشوونما پروگرام جس کے تحت حاملہ
خواتین غذائی کمی کو پورا کرنے اور صحت مند بچوں کی پیدائش کو ممکن بنانے کے لیے
غریب حاملہ خواتین کو بیٹے کی پیدائش پر 2000 جبکہ بیٹی کے پیدائش پر 2500 روپے
مالی معاونت کی جاتی اور خوراک بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ماں کے ساتھ ساتھ بچے بھی صحت مند رہے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر
چونیاں میں قائم نشوونما مرکز کارکردگی کے لحاظ سے ضلع قصور میں پہلے نمبر پر ہے -
مرکز انچارج اقصی طاہر کا اپنی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ حاملہ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنا اور ان
کی غذائی کمی کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے -