محسن
بدھ , 17 مئی 2023ء
(41) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ سٹی چونیاں پولیس کا منشیات فروشی کا دھندہ کرنے
والوں کے خلاف کریک ڈاؤن - بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ تین ملزمان کو گرفتار کر
لیا گیا - ملزمان کے قبضہ سے 5 کلوگرام کے قریب چرس برآمد ، مقدمات درج - ملزمان چونیاں شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی
سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے- ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں -