محسن
بدھ , 22 فروری 2023ء
(50) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت
بخاری کی زیر نگرانی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری 3 ٹرک
امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اور ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ترکیہ اور شام کے
زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں اور ابتک زلزلہ متاثرین
کیلئے کمبل ، بستر ، گرم کپڑے ، جیکٹس، کھانے پینے کی اشیاء کے 3ٹرک پی ڈی ایم اے
کو روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔