بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(313) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، تلونڈی میں سوئی گیس، ہسپتال نہ نادرا کا دفتر، عوام دربدر ہونے پر مجبور ہیں۔ ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ شہریوں کو کھڈیاں، الہ آباد، چونیاں اور قصور کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت کے ضیاع کے ساتھ سفری مشکلات کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ شہریوں ذوالفقار احمد، راشد منہاس، منظور علی، ملک ناصر و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیکر بنیادی سہولتوں کی جلد فراہمی کی بدولت علاقائی مسائل میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔