محسن
جمعرات , 05 اکتوبر 2023ء
(47) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد
بھٹی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی آفیسر ریگونیشن ادریس خاں اور انسپکٹر اجمل
خان نے دیگر ٹیم اور مشنیری کے ساتھ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے
ہوئے دوکانوں کے آگے لگائے سٹال ، ریڑھیاں اور تھڑے ہٹا دئیے - ضلع کونسل کی جانب
سے تجاوزات قائم کرنے والوں کو پہلے بھی مطلع کیا جاچکا ہے مگر عمل دارآمد نہ کرنے
والوں کیخلاف آپریشن عمل میں لایا گیا انتظامیہ کی جانبت سے تجاوزات قائم کرنے
والوں کا سامان ضبط کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندارج کے لیے تحریری درخواست تھانہ
عثمان میں جمع کروا دی -