محسن
جمعرات , 27 اپریل 2023ء
(38) لوگوں نے پڑھا
منڈی احمد آباد کے نواحی میں بجلی کی تارسپارک ہونے کی وجہ
سے غلام مرتضی کی پانچ کنال گندم جل کر
راکھ ہوگئی - چوہدری غلام مرتضی جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں
چھوٹے طبقے کا زمیندار ہوں کافی دفعہ واپڈ
والوں کو اطلاع دی کہ بجلی کی تاریں بالکل نزدیک ہیں - برائے مہربانی کر کے ان کو
اوپر کریں مگر واپڈا ملازمین نے ایک نہ سنی آج میری پانچ کنال گندم جل کر راکھ ہو گئی - میرے سارے نقصان کا ذمہ دار ایس ڈی او
واپڈا کنگن پور ہے - جس کی لا پرواہی کی وجہ سے آج میری پانچ کنال گندم جل گئ -
میری اعلی حکام سے اپیل ہے ایس ڈی او واپڈا کنگن پور کے خلاف محکمانہ کاروائی کی
جائے اور میرے نقصان کو پورا کیا جائے -