محسن
پیر , 17 جولائی 2023ء
(110) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : میونسپل کمیٹی پتوکی کے
افسران کی غفلت لاپروائی کے باعث پورے شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ، گلیاں
بازار گندے پانی سے بھر گئے - شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا - پتوکی
کہنہ روڈ ، پرانی منڈی ، چونیاں روڈ ، بدر کالونی پتوکی ، جنازہ گاہ روڈ اور دیگر
علاقوں میں سیوریج کا سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے - گندہ پانی گلیوں بازاروں میں جمع
ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا - جبکہ بدبو پھیلنے کی وجہ سے
سانس لینا محال ہو چکا ہے - شہریوں اور تاجروں نے نگران وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ
کیا ہے کہ فوری طور پر پتوکی شہر بھر کا سیوریج سسٹم بحال کروایا جائے -