محسن
بدھ , 06 ستمبر 2023ء
(81) لوگوں نے پڑھا
قصور : مصطفی آباد کے نواحی گاؤں کے
رہائشی محمد ناظم نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بہن کی شادی
نواحی گاؤں کلیاں میں محمد شہباز سے ہوئی تھی ، گزشتہ روز محمد شہباز کا فون آیا
کہ مہوش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ، میں اپنی بیوی کے ہمراہ کلیاں گیا تو دیکھا
کہ میری بہن کو کرنٹ نہیں لگا بلکہ چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا - پولیس تھانہ
مصطفی آباد نے محمد ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -