محسن
بدھ , 02 اگست 2023ء
(72) لوگوں نے پڑھا
قصور : گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکشن سکول برائے متاثرہ سماعت قصور
کے گونگے بہرے بچوں کی بورڈ کے سیکنڈری امتحانات میں شاندار کارکردگی ، سال 2023
کے سالانہ سیکنڈری سکول امتحانات میں ٪100 فیصد نتیجہ حاصل کیا - گورنمنٹ سیکنڈری
سپیشل ایجوکشن سکول برائے متاثرہ سماعت قصور کے 25 طلباء نے میٹرک 2023 کا امتحان
لاہور بورڈ کے تحت دیا - جس میں 5 طلباء
نے اے گریڈ ( + ) 17 طلباء نے اے گریڈ ایک طالبعلم نے بی
گریڈ اور دو بچوں نے سی گریڈ حاصل کیا -