محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(71) لوگوں نے پڑھا
قصور : سپیشل بچے معاشرے کا حصہ ہیں ان پر خاض توجہ دینے کی ضروت ہے ،
اللہ تعالی نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے - اساتذہ سپیشل بچوں کی بحالی
اور انہیں معاشرے کا اہم شہری بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں - ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر
قصور میں نئے تعینات ہو نے والے ہیڈ ماسٹر مشتاق اقبال چوہان نے چارج سنبھالنے کے
بعد ٹیچرز کو تعارفی میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا - انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ
سپیشل ایجوکیشن سینٹر قصور میں پڑھے والے خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ ، یونیفارم ،
مفت کتابیں دی جائیں گی -