محسن
بدھ , 14 جون 2023ء
(61) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا ، گیس
کی لوڈشیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا مسئلہ
روز بروز بڑھتا جا رہا ہے - ان خیالات کا اظہار شہریوں کی بڑی تعداد نے سوئی گیس
دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیا - ان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور
پریشر کی کمی کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ
ملازم پیشہ افراد گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بغیر ناشتے کے گھروں سے جانے پر مجبور
ہیں ، شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی
کے مسئلے کا نوٹس لے کر اس کو حل کرائیں -