محسن
جمعہ , 09 جون 2023ء
(83) لوگوں نے پڑھا
قصور : سابق کونسلر بلدیہ قصور محمد
اعجاز نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ مسلسل لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کی
وجہ سے گھروں تک سوئی گیس کی عدم فراہمی سے عوام بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور
ہو چکے ہیں ، بچوں کو بغیر ناشتہ کیے سکولوں میں جانا پڑتا ہے سوئی گیس کے عملہ نے
اپنے من پسند علاقوں میں ناصرف سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رکھا ہے ، بلکہ
انہیں پریشر سپرنگ لگانے کی اجازت دے رکھی ہے جس کی وجہ سے کوٹ مراد خان ، بستی
پورہ ، کوٹ حلیم خان سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس نہیں مل رہی -