محسن
جمعرات , 30 مارچ 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
صوبائی سیکرٹری سپیشلاہزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی کا دورہ
قصور مصطفی آباد میں مفت آٹا پوائنٹس کو چیک
کیا - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری
اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے - ڈپٹی کمشنر نے آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ
دی - صوبائی سیکرٹری سپیشلاہزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید نے مصطفی آباد میں مفت آٹا
پوائنٹس کو چیک کیا اور مرد و خواتین کے کاؤنٹر پر آٹے کی تقسیم کو چیک کیا - صوبائی
سیکرٹری نے آٹے کی تقسیم، شناختی کارڈ کی سکیننگ و دیگر انتظامات کو چیک کیا- صوبائی
سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدایات
پر صوبہ بھر میں رمضان المبارک میں مفت آٹے کا بڑا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے - ماڈل
بازار میں سینئر سیٹزن کیلئے الگ کاؤنٹر کا قیام اچھا اقدام ہے - آٹے کی منظم و
باعزت طریقے سے فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
-