محسن
جمعہ , 31 مارچ 2023ء
(55) لوگوں نے پڑھا
صوبائی سیکرٹری سپیشلاہزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی کا تحصیل
چونیاں کا دورہ ، مفت آٹا پوائنٹس کو چیک کیا - اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر متعلقہ
افسران بھی ہمراہ تھے - اسسٹنٹ کمشنر نے
آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی - صوبائی سیکرٹری سپیشلاہزڈ ہیلتھ کیئر
احمد جاوید نے مفت آٹا پوائنٹس کو چیک کیا اور مرد و خواتین کے کاؤنٹر پر آٹے کی
تقسیم کو چیک کیا - صوبائی سیکرٹری نے آٹے کی تقسیم، شناختی کارڈ کی سکیننگ و دیگر
انتظامات کو چیک کیا - صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدایات پر صوبہ بھر میں رمضان
المبارک میں مفت آٹے کا بڑا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے -