محسن
بدھ , 17 مئی 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : تاجر کی سکریپ کی گاڑی کو چھانگا مانگا پولس نے چار گھنٹے
روک کر ذلیل و خوار کیا اور دس ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا الہ آباد کے تاجروں
کا شدید احتجاج آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ - تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے تاجر عابد نے رات سکریپ کی
ایک گاڑی لوڈ کر کے اپنے ڈرائیور خالق داد کے ذریعے گوجرانولہ روانا کی چھانگا
مانگا نہر کے قریب گشت پر معمور سب انسپکٹر سعد نوید اور دیگر عملہ نے رات تقریبا
دو بجے گاڑی روک لی اور تقریبا چار گھنٹے ذلیل وخوار کرنے کے بعد اور جھوٹا مقدمہ
درج کرنے کی دھمکی دیکر ڈرائیور خالق داد سے دس ہزار روپے رشوت وصول کی اور
تقریبا چار گھنٹے بعد گاڑی کو جانے دیا -