محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(45) لوگوں نے پڑھا
قصور : ضلعی انتظامیہ اور پولیس بااثر ہوٹل مالک کے سامنے بے
بس ہوگئی اور کئی ماہ بعد بھی پرانا لاری اڈا قصور میں بشیر ہوٹل کی کی خستہ چھت
پر نصب خطرناک خستہ حال سائن بورڈ نہ اتارا جاسکا ہے - حالانکہ اس حوالے سے صوبائی
متحسب اعلی پنجاب دو مرتبہ خطرناک سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں
جسے ضلعی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا اسی طرح تھانہ اے ڈویثرن پولیس بھی میونسپل
آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی قصور کی طرف بیھجے گئے فریاد کے باوجود با اثر ہوٹل
مالک کیخلاف تاحال مقدمہ درج نہ کرسکی -