محسن
منگل , 28 فروری 2023ء
(50) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کا اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق
پوری کے ہمراہ علی الصبح پھل و سبزی منڈی،سلاٹر ہائوس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، مہمان
خانہ اور قصور پارک کا اچانک دورہ کیا ہے - انہوں نے اپنی نگرانی میں مختلف پھلوں
اور سبزیوں کی بولی کروائی اومنڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیا،قصورپارک میں صفائی
ستھرائی،سلاٹر ہائوس اورڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیااور
صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی
کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف
فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے اور کام نہ کرنیوالے افسران کی
ضلع میں کوئی جگہ نہیں -