محسن
جمعرات , 17 اگست 2023ء
(45) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : شہر بھر میں اہم کاروباری مراکز ، مارکیٹیں ، اہم
سڑکوں اور چوراہوں پر مرد و خواتین بھکاریوں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو
شاپنگ کے لیے آنے والے اور سڑک ٹریفک جام کی وجہ سے رکنے والوں کے پیچھے پڑجاتے
ہیں اور کچھ لیے بغیر جانے نہیں دیتے جبکہ خیرات نہ دینے والوں کو با آواز بلند بد
دعائیں دیتے ہیں - شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -