محسن
جمعہ , 03 مارچ 2023ء
(56) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی
زیرصدارت موسم بہار 2023 کی شجر کاری مہم کے
سلسلہ میں جائز اجلاس گزشتہ روز ڈی سی
کمیٹی روم میں منعقد ہوا – جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر
ڈویلپمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس ، سی ای او ایجوکیشن
، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ
کیا گیا کہ شجرکاری مہم چھانگا مانگا جنگل میں 7مارچ 2023کو منعقد ہو گا اور 140 ایکڑ
زمین پر 11ہزار طلباء و طالبات 1منٹ میں 1لاکھ پودا جات لگا ئینگے -