محسن
پیر , 21 اگست 2023ء
(56) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ صدر پھول نگر کی
حدود میں شادی سے انکار پر لڑکے کو بات چیت کرنے کے بہانے بلا کر گلے میں پھندا
ڈال کر قتل کر دیا - پولیس نے مقدمہ درج کر لیا - مدعی رشید نے مقدمہ درج کروایا
ہے کہ ملزموں محمد یعقوب ، سجاد حسین ،
محمد عمران نے میرے بھائی کو قتل کیا ، ملزم سجاد میرے بھائی اظہر سے اپنی بہن کی
شادی کروانا چاہتا تھا میرے بھائی کے انکار پر اسے منانے کے لیے فون کرتا تھا ،
میرے بھائی اظہر نے بتایا کہ جمبر اڈا کے قریب مجھے وہ گھر بلا رہے ہیں - میرے بھائی
وہاں پہنچا تو ملزمان نے گلے میں پھندا ڈال کر مار ڈالا – پولیس تھانہ صدر پھول
نگر قتل کا مقدمہ درج کر کے مصروف کاروائی ہے -