محسن
پیر , 24 جولائی 2023ء
(113) لوگوں نے پڑھا
قصور : اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان
الحق پوری نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ متحرک ، ایک طرف محرم
الحرام اور دوسری طرف سیلاب ہے مگر ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے ، ہمیں ہر حال میں
شہریوں کی خدمت کرنی ہے ، شہریوں کی جاں ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے ،
ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر نگرانی متاثرین کی فلاح و بہبود اور نقصانات کے
ازالہ کے لیے سروے مکمل کروایا جا رہا ہے
، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ، تا ہم شہریوں کو پانی کے مکمل انخلاء تک محفوظ
مقامات میں ہی رہنا چاہئے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا -