محسن
منگل , 16 مئی 2023ء
(59) لوگوں نے پڑھا
قصور : سیکرٹری علی جان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے
اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا - ناقص انتظامات پر ایم ایس سمیت
8 ملازمین کو عہدے سے ہٹا دیا - سیکرٹری نے ایمرجنسی ، کارڈیالوجی ، گائنی سنٹر
سمیت دیگر وارڈز کا وزٹ کیا - دورہ کے دوران ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں اے سی ،
پنکھے تک بند تھے جس پر سنیئر میڈیکل سپرنڈنڈنٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر اسد اکرم اور دیگر
پیرا میڈیکل سٹاف کے سات ملازمین کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر
دیئے -