محسن
جمعرات , 16 فروری 2023ء
(53) لوگوں نے پڑھا
مقامی کالج میں زیر تعلیم سکینڈ ائیر کی طالبہ لاپتہ ہو گئی ،
اہل خانہ نے اغواء کے شبہ میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ تفصیلات کے
مطابق پتوکی کالج روڈ پر واقع ایور یونیق کالج میں زیر تعلیم سیکنڈ ائیر کی طلبہ
سولہ سالہ ہمنہ پڑھنے کے لیے کالج گئی مگر گھر واپس نہ پہنچی۔ گھر والے اسے تلاش
کرتے رہے مگر اسکا کوئی بھی سراغ نہ ملا۔ جس پر اسکے بھائی سرفراز احمد نے تھانہ
سٹی پتوکی کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ سٹی پولیس پتوکی نے اغواء ہونے والی طلبہ
کے بھائی سرفراز احمد کی تحریری درخواست پر عادل سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ
درج کر لیا-