محسن
جمعہ , 25 اگست 2023ء
(164) لوگوں نے پڑھا
قصور : آرپی او شیخوپورہ ریجن نے ڈی پی او قصور کے ہمراہ مزار شریف پر چادر
پوشی اور فاتحہ خوانی کی آر پی او شیخوپورہ ریجن نے 266 واں عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا
جائزہ لیا - ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کو سکیورٹی
کے فول پروف انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زائرین احاطہ دربار میں
داخل ہونے کیلئے تحصیلدار چوک والا گیٹ جبکہ ایگزٹ کیلئے ریلوے روڈ والا گیٹ
استعمال کریں گے، سکیورٹی انتظامات کو احاطہ دربار میں نصب 125 کلوز سرکٹ کیمروں
سے مانیٹر کیا جائے گا - طارق عزیز سندھونے کہا کہ عرس حضر ت با با بلھے شاہ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل -