محسن
جمعہ , 24 فروری 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
قصور
: آرپی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع قصور کا دورہ کیا - ڈ سٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پولیس کا اجلاس
انعقاد کیا ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی ، کرائم اور امن
وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا ، تھانہ صدر قصور کی نئ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
،اس موقع پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو ، ایس پی انویسٹی گیشن ، اور دیگر
پولیس افسران موجود تھے –ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے
نے سلامی پیش کی – آرپی او شیخوپورہ ریجن نے یادگار شہدا پر پھولوں پر چادر چڑھائی
اور شہدا کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی - آرپی او شیخوپورہ ریجن نے پولیس
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اور ملازمان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاق
کے ساتھ پیش آئیں , بدتمزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی -