محسن
منگل , 01 اگست 2023ء
(72) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد : مصطفی آباد میں روہی نالہ کے
اردگرد نواحی بستیوں کے کسانوں کی فصلیں روہی نالہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے
پانی میں ڈوب گئیں ، کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس روہی نالے
کی صفائی 18 سال قبل کی گئی تھی ، دو چار بار ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت
اپنی فصلیں بچانے کےلئے صفائی کروائی تھی ۔ کاشتکاروں کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب ،
ڈپٹی کمشنر قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے روہی نالی کی ہنگامی بنیادوں
پر صفائی کا مطالبہ -