پیر , 16 نومبر 2020ء
(339) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، افسوسناک واقعہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان پولیس کانسٹیبل صغیر احمد شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی چونیاں کی حدود ڈھوس گاؤں کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے اسی دوران وہاں سے گزرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صغیر احمد فرض منصبی ادا کرتے ہوئے لوٹ مار رکوانے کے لیے آگے بڑھا تو ڈاکوؤں نے اس پر سیدھی فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل صغیر احمد زخمی ہو گیا اور ڈاکو موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ زخمی پولیس کانسٹیبل کو بعد ازاں لاہور جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نو ہوسکا۔ شہید کانسٹیبل صغیر احمد تھانہ چھانگا مانگا میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کر کے واپس گھر جا رہا تھا۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نوجوان پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت پر چونیاں کی عوام نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔