محسن
پیر , 27 مارچ 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری
گرفتار - ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی
خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی - قتل کے مقدمہ میں مطلوب
خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا - مجرم اشتہاری نے عرصہ ایک سال قبل شہری
سجاد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا - ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے چند روز قبل پتوکی
کھلی کچہری میں مجرم اشتہاری کی جلد گرفتاری کے احکامات دئیے تھے - ڈی پی او قصور
نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی -