محسن
جمعہ , 09 جون 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور شہر کی واحد لائبریری
سخت گرمی میں بجلی کی سہولت سے محروم - میونسپل کارپوریشن لائبریری کا ٹرانسفارمر
پانچ روز سے خراب جبکہ ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں - شہریوں نے ڈپٹی
کمشنر قصور اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لے کر میونسپل
کارپوریشن کی لائبری کی بجلی بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے - تفصییلات کے مطابق شہر
قصور میں موجود واحد میونسپل کارپوریشن لائبریری گزشتہ پانچ دن سے ٹرانسفارمر کی
خرابی کے باعث بجلی سے محروم شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور میں ایک لائبری موجودہ جہاں
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مطالعے کے شوقین افراد لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہری کتابوں اور اخبارات کا مطالعہ کرنے سے مکمل طور
پر محروم ہو چکے ہیں -