محسن
جمعہ , 17 مارچ 2023ء
(68) لوگوں نے پڑھا
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص
جاں بحق جبکہ چار سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی - تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چھانگا
مانگا کے علاقہ جنت فلنگ اسٹیشن بھوئے آصل کے نزدیک مین روڈ سائیڈ پر ایک ٹریکٹر
ٹرالہ کھڑا تھا جس میں فیڈ وغیرہ لوڈ تھا - ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث اس
ٹرالہ میں جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں چالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس
تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ بکر منڈی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے چار سالہ
کنزہ بی بی کو کچل دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے