محسن
جمعرات , 09 مارچ 2023ء
(73) لوگوں نے پڑھا
قصور میں ڈکیت گینک کا سربراہ پولیس
مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا - پولیس ترجمان قصور نے بتایا کہ
گزشتہ رات گشت پر مامور
تھانہ سٹی پتوکی کی وین نے نزد ایدھی سنٹر نامعلوم ملزمان کو مشکوک جانتے ہوا
روکنے کی کوشش کی، واردات کی نیت سے کھڑے ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اور
ملزمان فرار ہو گئے - ایس ایچ او سٹی اور صدر پتوکی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع
پر پہنچی اور ملزمان کا تعاقب کیا، ریلوے لائن کراس کرتے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس
کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب
ہو گئے -