محسن
جمعرات , 09 مارچ 2023ء
(76) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں 15روزہ خصوصی
صفائی مہم ، صفائی نصف ایمان ہے کا آغاز
کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر میونسپل
کارپوریشن سیدہ تہنیت بخاری کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 15روزہ خصوصی صفائی مہم ، صفائی
نصف ایمان ہے کا آغاز کر دیا گیا ہے - اس
موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن
سیدہ تہنیت بخاری کی زیر نگرانی خصوصی صفائی مہم کے دوران سڑکوں ، سیوریج نالوں ،
تنگ گلیوں ، گنجان علاقوں ، سبزی و فروٹ منڈیوں ، بس اسٹینڈز ، قبرستانوں کی صفائی
ستھرائی کو یقینی بنایا جائیگا۔