محسن
بدھ , 15 فروری 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر
میونسپل کارپوریشن محمد ارشد بھٹی کا شہر کا اچانک دورہ ، کوٹ بڈھا قبرستان میں
ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا – ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے سے بتایا
گیا کہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے قصور میں قائم خواجہ صاحب اور کوٹ بڈھا
قبرستانوں کا جائزلیا - ڈپٹی کمشنر نے دربار حضرت خواجہ دائم
الحضوری قصوری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور خواجہ صاحب قبرستان کی
چار دیواری کیلئے تخمینہ لگوانے کی ہدایات کی- ڈپٹی کمشنر نے شہرمیں تمام
قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایایت کی -