محسن
منگل , 20 جون 2023ء
(39) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ الہ آباد کی حدود میں
ملزمان نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے ایک لڑکے کو زخمی کر دیا - پولیس نے مقدمہ
درج کر لیا - کوٹ خوشحال سنگھ کا رہائشی محمد آصف گھر کو جارہا تھا کہ نجی میرج حال
کے قریب تین افراد نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے محمد آصف کو زخمی کر دیا ، پولیس
تھانہ الہ آباد موقع پر پہنچ گئی - پولیس ترجمان کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد کاروائی
عمل میں لائی جائے گی -