محسن
پیر , 09 اکتوبر 2023ء
(802) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : امیدوار
صوبائی اسمبلی سردار منیر حسین نے حلقہ پی پی 180 میں مفسر قرآن ہردلعزیز شخصیت
پروفیسر سیف اللہ قصوری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور اپنے ڈیرہ پر انتخابی
دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ مفسر
قرآن خوبصورت شخصیت کے مالک پروفیسر سیف اللہ قصوری صاحب مرکزی رہنما مرکزی مسلم لیگ
ہمارے حلقہ پی پی 180 میں الیکشن لڑیں سردار منیر حسین نے اپنے ڈیرہ پر انتخابی
دفتر کا باقاعدہ افتتاح امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 180 پروفیسر حافظ سیف
اللہ سے کروایا اس موقع پر میاں اعظم سرور صاحب ،مولانا وقار احمد ڈوگر صاحب، محمد
اشفاق جوئیہ ، حاجی غلام مصطفی پراپرٹی ڈویلپر حضرت مولانا شفیق الرحمان صاحب و دیگر
احباب بھی تھے -