جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

مغوی بے ہوشی کی حالت میں لب سڑک اڈا بقا پور سے پولیس نے برآمد کرلیا

مغوی بے ہوشی کی حالت میں لب سڑک اڈا بقا پور  سے پولیس نے برآمد کرلیا
جمعرات , 24 ستمبر 2020ء (174) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، تھانہ الہ آباد کی حدود بر لب سڑک اڈا بقا پور  سے ایک شخص بعمر 30 سال بے ہوشی کی حالت میں ڈھونڈھ  لیا گیا۔ تھانہ الہ آباد کو صبحِ 5 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص بے ہوش سڑک کنارے پڑا ہے جس پر تھانہ الہ آباد کا سب انسپکٹر ارشد اقبال بمعہ نفری موقع پر پہنچا اور مضروب کو آر ایچ سی الہ آباد پہنچایا۔ طبی امداد فراہمی کے بعد ہوش میں آنے پر مضروب نے اپنا نام اظہر اور ایڈریس مانگا کا بتایا۔ اظہر کے ورثاء کو اطلاع کر دی گئی۔ تھانہ کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا اظہر کی ایک ماہ قبل تھانہ بی ڈویژن شیخو پورہ بحکم عدالت اغواء کی ایف آئی آر درج ہے۔ مغوی اظہر کی اغواء کی ایف آئی آر 699/20 بی ڈویژن تھانہ شیخو پورہ میں رجسٹرڈ ہے۔ مغوی اظہر کو چونیاں کے علاقے میں پھینکنا کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اظہر کا اغواء اور بازیابی ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ معلوم ہو رہی ہے۔ تھانہ الہ آباد کی پولیس اصل حقائق جاننے کے لئے مصروف عمل ہے۔ 
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now