محسن
منگل , 21 مارچ 2023ء
(27) لوگوں نے پڑھا
قصور : اغواء خواجہ سرا کو پولیس نے
مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا گیا –
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے پولیس نے اغواء خواجہ سرا کو ملزمان
کیساتھ سخت مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا ، چار ملزمان نے چند روز قبل تھانہ اے ڈویژن
کے علاقہ سے خواجہ سرا کو اغواء کیا تھا ، دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ
او افتخار جوئیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ میں چھاپہ مارا ،
ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے
ہوئے فائرنگ میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے اغواء خواجہ سرا کو بازیاب کروالیا -