محسن
جمعرات , 30 مارچ 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑ کے قریب پولیس مقابے کے
بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر
پتوکی پولیس زیر حراست ڈاکو کو ریکوری کے لئے لیکر جا رہی تھی کہ زیر حراست ڈاکو
کے 4 ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کی نیت سے پولیس پر حملہ کر دیا - ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہوگیا - جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا - تھانہ پولیس
نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی -